Mutton Brown Karahi Recipe In Urdu - Recipe No. 6623

مٹن براوٴن کڑاہی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6623

Mutton Brown Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ٹماٹر چار سے چھ عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
10 دہی آدھی پیالی
11 بڑی ہری مرچیں چار سے چھ عدد
12 ہرا دھنیا حسب پسند
13 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
14 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر خشک کرلیں اور اسے دہی اور نمک کے ساتھ میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 کڑاہی میں کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر بھونیں کہ دہی کا پانی خشک ہو جائے۔ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب گوشت گلنے پر آجائے تو آنچ تیز کرکے گھی علیحدہ ہونے تک بھونیں اور ساتھ ہی کٹا ہوا دھنیا زیرہ،ہری مرچیں اور باریک کٹی ہوئی ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(494) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma - مزید گوشت کی کڑھائی اور قورمہ

Urdu cooking recipe of Mutton Brown Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Brown Karahi is a Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma, and listed in the Mutton Karahi, Beef Karahi and Korma. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.