Mutton Curry Recipe In Urdu - Recipe No. 6713

مٹن کری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6713

Mutton Curry Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مٹن 1/2 کلو
2 رائی 2 چائے کے چمچے
3 ثابت کالی مرچ 1/2 چائے کا چمچہ
4 ثابت دھنیا 3 کھانے کے چمچے
5 لونگ 2 عدد
6 پیاز(چوپ کی ہوئی) 4 کھانے کے چمچے
7 ادرک(چوپ کی ہوئی) 1/2 انچ کا ٹکڑا
8 لہسن(چوپ کیا ہوا) 3 جوئے
9 ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
10 ہری مرچیں(سلائس کی ہوئی) 1-2 عدد
11 کارن یا مونگ پھلی کا تیل 3 کھانے کے چمچے
12 دارچینی(درمیانی) 1 اسٹک
13 الائچی(دانے الگ کر لیں) 2 عدد
14 کری پتے 10-15 عدد
15 ہلدی پاؤڈر 1/4 چائے کا چمچہ
16 لیموں کا جوس 1 چائے کا چمچہ
17 نمک حسب ذائقہ
18 کوکونٹ ملک 1 کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1رائی‘کالی مرچ‘دھنیا اور لوگ کو گرائنڈ کر لیں۔ہرا دھنیا‘پیاز‘ادرک‘لہسن‘دھنیا اور ہری مرچوں کو 5 کھانے کے چمچے پانی کے ساتھ بلینڈ کرلیں۔
  2. 2 ایک پین میں تیل گرم کریں اور درمیانی آنچ رکھیں۔
  3. 3 اس میں دار چینی‘الائچی‘کری پتے ڈال کر 5 سیکنڈ فرائی کر لیں۔
  4. 4 اس کے بعد گوشت ڈال کر فرائی کریں حتیٰ کہ گوشت کا رنگ براؤن ہو جائے۔
  5. 5 آنچ درمیانی کر دیں اور گرائنڈ کیا ہوا مصالحہ شامل کرکے مزید 1 منٹ فرائی کر لیں۔
  6. 6 اس میں بلینڈ کیا ہوا مصالحہ ڈال کر 5 منٹ مزید فرائی کر لیں۔
  7. 7 اس کے بعد اس میں 2 کپ پانی‘ہلدی پاؤڈر‘لیموں کا جوس اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔درمیان میں 1 یا دو مرتبہ چمچہ چلائیں۔
  8. 8 آخر میں کوکونٹ ملک ڈال کر ایک ابال لے آئیں اور پھر شروع کریں۔

(1654) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Mutton Curry, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Curry is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 55 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.