Mutton Daal Pulao Recipe In Urdu

مٹن دال پلاؤ بنانے کی ترکیب

Mutton Daal Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 چنے کی دال ا یک پیالی
3 چاول تین پیالی
4 نمک حسب ذائقہ
5 لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 لال مرچ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
7 لونگ چھ سے آٹھ عدد
8 چھوٹی الائچی چھ سے آٹھ عدد
9 تیز پات ایک سے دو عدد
10 ہری مرچیں تین سے چار عدد
11 شملہ مرچ دو عدد
12 ہاٹ ساس دو کھانے کے چمچ
13 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 گوشت کی چھوٹی بوٹیاں کرکے دھو کر رکھ لیں ،چاولوں کو دھو کر بیس منٹ بھگو کررکھیں۔
  2. 2 چنے کی دال کو دھو کر آدھے گھنٹے کے لئے گرم پانی میں بھگو دیں پھر اتنی دیر ابالیں کہ اچھی طرح گل جائے لیکن کھلی کھلی رہے۔
  3. 3 پین میں کوکنگ آئل کو ہلکی آنچ پر گرم کرکے لونگ،الائچی اور تیز پات ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
  4. 4 پھر اس میں لہسن ،نمک اور گوشت شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر گوشت کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  5. 5 پانی خشک ہونے پر ابلی ہوئی دال اور چاول ڈال کر اچھی طرح بھونیں اور تین سے چار پیالی پانی ڈال دیں، اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  6. 6 ہری مرچ ،لال مرچ ،شملہ مرچ اور ہاٹ ساس ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔
  7. 7 اچھی طرح ملا کر گرم گرم ڈش میں نکالیں اور دوپہر یا رات کے کھانے پر رائتے کے ساتھ پیش کریں۔

(525) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

Urdu cooking recipe of Mutton Daal Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Daal Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.