Mutton Dahi Roast Recipe In Urdu - Recipe No. 1852

مٹن دہی روسٹ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1852

Mutton Dahi Roast Recipe In Urdu

اشیاء:
مٹن ران ڈیڑھ کلو
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچہ
لہسن(کٹے ہوئے) چھ عدد جوئے
دہی آدھا کلو
خشک پودینے کی پتیاں دو چائے کے چمچے
لیمن چھلکا حسب ضرورت (باریک کٹا ہوا)
لیمن (جوس نکال لیں ) دو عدد
پودینہ (کٹا ہوا) چار کھانے کے چمچ
چلی سوس ایک بوتل (چھوٹی)
ترکیب:
ایک پیالے میں مٹن، پودینہ، لہسن کے چھلکے اور زیتون کا تیل مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو مٹن ران پر اچھی طرح سے لگا دیں۔ چھری سے ران کو گود لیں تاکہ مصالحہ اندر جذب ہو جائے۔ 3۔2گھنٹے کے لئے رکھ دیں ۔ اب ایک پری ہیٹڈ اوون میں اس ران کو گریس لگی ٹرے میں 15منٹ کے لئے روسٹ کر یں۔ اوون کی آنچ کر کے 170Cکر دیں اور ران مزید 18منٹ کے لئے روسٹ کر یں۔ چیک کر لیں کہ گوشت نرم پڑ گیا ورنہ مزید 15منٹ کے لئے روسٹ کر یں۔ چلی سوس اور دہی کو اس دوران ملا کر پھینٹ لیں اب تیار مٹن ران کو اوون سے نکال کر ٹھنڈا کر یں اورپھر اسے باریک سلائس میں کاٹ لیں اور سرونگ پلیٹ میں ر کھ دیں۔ تیار ران روسٹ پر اب دہی مکس چلی سوس اچھی طرح ڈال کر لیموں کا جوس چھڑک دیں۔ لیجئے مٹن دہی روسٹ تیار ہے جسے پودینے سے گارنش کر کے آپ سلاد کے ساتھ سرو کر سکتی ہیں۔

متعلقہ پکوان

(7921) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mutton Dahi Roast, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Dahi Roast is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.