Mutton Dhaba Karahi Recipe In Urdu - Recipe No. 6664

مٹن ڈھابہ کڑاہی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6664

Mutton Dhaba Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے آٹھ سے دس عدد
4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
5 ٹماٹر پانچ سے چھ عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کاچمچ
7 کٹی ہوئی کالی مرچ آدھا چائے کاچمچ
8 بڑی ہری مرچیں چار سے پانچ عدد
9 ہرا دھنیا آدھی گٹھی
10 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر رکھ لیں،ٹماٹر کے سرے کاٹ لیں اور لہسن کو کچل کر آدھی پیالی پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔
  2. 2 پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ادرک کا آدھا ٹکڑا کچل کر ڈال دیں اور ساتھ ہی گوشت اور ثابت ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں۔
  3. 3 ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اپنے ہی پانی میں گل جائے اور ٹماٹر کا پیسٹ بن جائے۔
  4. 4 پھر آنچ تیز کرکے کالی مرچ،لال مرچ اور نمک ڈال کر بھونیں اور ساتھ ساتھ لہسن کا پانی ڈالتے جائیں۔
  5. 5 تمام چیزیں یکجان ہو جائے تو اس میں باریک کٹی ہوئی ادرک،ہری مرچیں اور باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ جب گھی علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں۔

(984) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma - مزید گوشت کی کڑھائی اور قورمہ

Urdu cooking recipe of Mutton Dhaba Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Dhaba Karahi is a Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma, and listed in the Mutton Karahi, Beef Karahi and Korma. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.