Mutton Handi Korma Recipe In Urdu - Recipe No. 6849

مٹن ہانڈی قورمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6849

Mutton Handi Korma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
5 پیاز دو عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
8 سفید تل ایک کھانے کا چمچ
9 بادام چھ سے آٹھ عدد
10 کالی مرچ چھ سے آٹھ عدد
11 ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
12 دہی ایک پیالی
13 ہرا دھنیا حسب پسند
14 ہری مرچیں تین سے چار عدد
15 فریش کریم آدھی پیالی
16 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پین میں ایک کھانے کا چمچ کوکنگ آئل میں تل،بادام،کالی مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر فرائی کریں پھر اسے باریک پیس لیں۔
  2. 2 مٹی کی ہانڈی کو چولہے پر رکھ کر دس سے بارہ منٹ گرم کر لیں پھر اس میں کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں اور آدھی پیاز علیحدہ نکال لیں۔
  3. 3 ہانڈی میں ادرک لہسن اور گوشت ڈال کر اچھی طرح بھونیں پھر اس میں لال مرچ اور پسا ہوا دھنیا ڈال کر تین سے چار منٹ فرائی کریں اور دو پیالی پانی ڈال کر گوشت کو گلنے رکھ دیں۔
  4. 4 گوشت جب اچھی طرح گل جائے تو دہی میں ادرک اور فرائی کی ہوئی پیاز ملا کر پیسیں اور گوشت میں ملا دیں۔
  5. 5 جب گھی علیحدہ ہو جائے تو اس میں بادام اور گرم مصالحے کا مکسچر ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پر رکھ دیں۔
  6. 6 ڈش میں نکال کر اوپر سے پھینٹی ہوئی کریم،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال دیں اور نان یا شیرمال کے ساتھ شروع کریں۔

(369) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma - مزید گوشت کی کڑھائی اور قورمہ

Urdu cooking recipe of Mutton Handi Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Handi Korma is a Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma, and listed in the Mutton Karahi, Beef Karahi and Korma. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 55 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.