Mutton Leg Roast With Pepper Sauce Recipe In Urdu - Recipe No. 6903

مٹن لیگ روسٹ ود پیپر ساس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6903

Mutton Leg Roast With Pepper Sauce Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کی ران ڈیڑھ سے دو کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک تین انچ کا ٹکڑا
4 لہسن آٹھ سے دس جوئے
5 پیاز ایک عدد
6 مصری ایک کھانے کا چمچ
7 قلمی شورہ ایک کھانے کا چمچ
8 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
9 میدہ دو کھانے کے چمچ
10 سرکہ دو کھانے کے چمچ
11 مارجرین یا مکھن تین کھانے کے چمچ
12 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بکرے کی ران کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں اور اس میں دونوں طرف گہرے کٹ لگا لیں۔
  2. 2 دو انچ کے ادرک کے ٹکڑے اور چھ جوئے لہسن کو کچل لیں اور اس کے ساتھ کوکنگ آئل،نمک،قلمی شورہ اور مصری ملا لیں اور اس کو ران پر اچھی طرح مل دیں۔
  3. 3 آدھے سے ایک گھنٹہ رکھیں،جب گوشت کا اپنا پانی نکلنے لگے تو اسے پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 آٹھ سے دس منٹ درمیانی آنچ پر پکانے کے بعد آنچ ہلکی کر دیں۔
  5. 5 جب ران اچھی طرح گل جائے اور آدھی پیالی یخنی رہ جائے تو اسے چھان کر الگ نکال لیں اور ران کو ٹرے میں رکھ لیں۔
  6. 6 فرائنگ پین میں مارجرین یا مکھن کو ہلکا سا پگھلا لیں،اس میں باریک چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں کچلا ہوا ادرک لہسن اور کالی مرچ ڈال کر فرائی کریں۔
  7. 7 اس میں میدہ ڈالتے ہوئے بھونیں،پھر ران کی بچی ہوئی یخنی ڈالتے ہوئے ہلکا سا گاڑھا ہونے تک پکائیں اور سرکہ ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
  8. 8 گرم گرم ساس کو روسٹ ران پر ڈالیں اور فرائی کئے ہوئے آلو یا حسب پسند سبزیوں کے ساتھ شروع کریں۔

(918) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Raan And Beef Raan - مزید ران گوشت

Urdu cooking recipe of Mutton Leg Roast With Pepper Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Leg Roast With Pepper Sauce is a Mutton Raan And Beef Raan, and listed in the bakra raan aur beef Raan. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.