Mutton Magaz Recipe In Urdu

بکرے کا مغز بنانے کی ترکیب

Mutton Magaz Recipe In Urdu


اشیاء:
مغز دو عدد
پیاز تین عدد
گھی آدھی پیالی
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ حسب ذائقہ
ہلدی آدھا چمچہ
گرم مسالہ آدھا چمچہ
ادرک ایک انچ بھر ٹکڑا
ہری مرچ تین عدد
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ترکیب:
مغز کونمک لگا کر دھو لیں اور اچھی طرح کھول کر صاف کریں ۔ کسی برتن میں ڈال کر الگ رکھ دیں ۔ اب فرائی پین میں گھی ڈال کر گرم کریں۔اور پیاز کتر کر براؤن کر لیں ۔ آدھے فرائی کیے ہوئے پیاز نکال لیں ۔باقی میں پانی کاچھینٹا دے کر نمک ،مرچ، ہلدی، کٹا ہوا ادرک ڈال کر دومنٹ تک بھون کر مغز اس مسالے میں ڈال دیں بھون کر بادامی کر لیں ۔ آدھی پیالی پانی ڈال کر پکائیں ۔ پانی خشک ہو جائے تو دوبارہ بھونیں ۔ گھی الگ ہو جائے تو تلی ہوئی پیا ز لو پر چھڑک کر اتار لیں ۔ہرا دھنیا اور سبز مرچ کے تراشے بیج الگ کر کے ڈال دیں ۔

متعلقہ پکوان

(2726) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mutton Magaz, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Magaz is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.