Mutton Makhhni Handi Recipe In Urdu - Recipe No. 6614

مٹن مکھنی ہانڈی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6614

Mutton Makhhni Handi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 شملہ مرچ ایک عدد درمیانی
6 پسی ہوئی سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کاچمچ
9 دہی آدھی پیالی
10 بادام چار سے چھ عدد
11 فریش کریم آدھی پیالی
12 دودھ ایک پیالی
13 مکھن دو کھانے کے چمچ
14 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پیاز،شملہ مرچ اور بادام کو مکھن میں ہلکا سا فرائی کریں پھر اس میں آدھی پیالی پانی ڈال کر پانچ سے سات منٹ ابال کر رکھ لیں۔
  2. 2 گوشت کو صاف دھو کر ادرک لہسن،نمک،کالی مرچ اور دو کھانے کے چمچ دہی سے میرینیٹ کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  3. 3 پھر میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کریں اور اس میں دودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب گوشت گلنے پر آجائے تو اس میں پیاز کے مکسچر کو پیس کر شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر گوشت مکمل گلنے تک پکائیں۔آخر میں اس میں کریم شامل کر دیں،بھنا کٹا زیرہ اور سفید مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ دم پر رکھ دیں۔

(730) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Meat - مزید پاکستانی گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Mutton Makhhni Handi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Makhhni Handi is a Pakistani Meat, and listed in the pakistani gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.