Mutton Shahi Korma Recipe In Urdu

مٹن شاہی قورمہ بنانے کی ترکیب

Mutton Shahi Korma Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت ایک کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا دو کھانے کے چمچ
4 بادام دس سے بارہ عدد
5 مکھانے دس سے بارہ عدد
6 پیاز تین عدد درمیانی
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 پسا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
9 زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
10 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
11 چھوٹی الائچی تین سے چار عدد
12 تیز پات ایک پتہ
13 دہی ایک پیالی
14 کوکنگ آئل ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کرلیں،پھر اسے باؤل میں ڈال کر نمک ،دہی ،لال مرچ اور دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں بادام اور مکھانوں کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں(اس میں سے آدھے مکھانے اور بادام کو باریک پیس لیں)اور اسی پین میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔
  3. 3 پھر اس پین میں تیزپات ڈال کر کڑکڑائیں اور ادرک لہسن کو فرائی کرلیں،پھر اس میں مصالحہ لگا ہوا گوشت ڈال کر ملائیں۔تھوڑا ساپکنے پر آجائے تو آنچ ہلکی کر دیں۔
  4. 4 گوشت اپنے ہی پانی میں گلنے پر آجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی پیاز(چورا کرکے ڈالیں)اور پسے ہوئے مکھانے اور بادام شامل کر دیں۔
  5. 5 جب گھی علیحدہ ہونے پر آجائے تو اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ،زیرہ اور پسی ہوئی الائچی چھڑک کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

(520) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma - مزید گوشت کی کڑھائی اور قورمہ

Urdu cooking recipe of Mutton Shahi Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Shahi Korma is a Mutton Karahi, Beef Karahi And Korma, and listed in the Mutton Karahi, Beef Karahi and Korma. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.