Mutton Tikka Recipe In Urdu

مٹن شہنشاہی تکہ بنانے کی ترکیب

Mutton Tikka Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

201 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت کلو گرام
2 پیاز 125 گرام
3 ٹماٹر 50 گرام
4 خشخاش ایک چمچ
5 ادرک ایک ٹکڑا
6 بھنے ہوئے چنے دس گرام
7 بڑی الائچی ایک عدد
8 لونگ تین عدد
9 سیاہ مرچیں ایک چمچ
10 دہی ایک کپ
11 گھی 50 گرام
12 خشک دھنیا ایک چمچ
13 سرخ مرچیں ایک چمچ
14 نمک حسب منشاء

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1بکرے کی ران کا گوشت لے کر اس کے چھوٹے ٹکڑے کر یں
  2. 2 ادرک اور پیاز چھل کر باریک کاٹ لیں اس کے بعد مسل پر نمک، سرخ مرچیں، خشخاش دھنیا، سیاہ مرچیں، لونگ، بڑی الائچی کے دانے، بھنے ہوئے چنے، ادرک اور خشخاش ڈال کر تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پیس لیں
  3. 3 پھر فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں پیاز فرائی کر یں اور نکال کر باریک پیس لیں
  4. 4 اس پیاز کو بھی پسے ہوئے مصالحے میں ملا دیں اور دہی میں ڈال کر مکس کر یں
  5. 5 اس آمیزے کو گوشت کے ٹکڑوں پر خوب اچھی طرح ملیں تاکہ مصالحہ گوشت میں رچ جائے
  6. 6 ایک گھنٹہ تک اسی طرح پڑا رہنے دیں پھر گوشت کے ٹکڑے سیخوں میں پروئیں اور کوئلوں کی دہکتی ہوئی آگ پر پھیرتے ہوئے بھونیں
  7. 7 ساتھ ساتھ گھی میں کپڑا بھگو کر اوپر نچوڑتے جائیں
  8. 8 جب تکے ٹھیک طرح سے سرخ ہو جائیں تو آگ سے الگ کر لیں اور سیخ سے نکال کر پلیٹ میں سجا کر ساتھ ٹماٹر گول گول قتلوں میں کاٹ کر رکھ دیں

متعلقہ پکوان

(5052) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Tikka And Beef Tikka And BBQ - مزید تکہ اور بار بی کیو

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Mutton Tikka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mutton Tikka is a Mutton Tikka And Beef Tikka And BBQ, and listed in the Gosht Tikka and Meat barbecue. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.