Naan Khatiye Recipe In Urdu

خطائیاں بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Naan Khatiye, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Naan Khatiye is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 10 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Naan Khatiye Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

10 افراد

کیلوریز‎

198 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گھی 1-1/2 کپ
2 میدہ تین کپ
3 بیکنگ پاؤڈر 1-1/2 چائے والا چمچ
4 سبز الائچیاں 12 عدد بہت باریک پیس لیں
5 چینی 1-1/2 کپ باریک پیس لیں
6 انڈا ایک عدد اوپر لگانے کے لیے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ملا کر تین مرتبہ چھانیں
  2. 2 گھی میں چینی تھوڑی تھوڑی ڈال کر پھینٹتی جائیں
  3. 3 جب ماوا اچھی طرح سفید اور نرم ہوجائے تو پسی ہوئی الائچیاں ڈال کر پھینٹیں
  4. 4 پھر میدہ نرم ہاتھوں سے ملائیں
  5. 5 اب اخروٹ جتنے بڑے گول پیڑے کرکے دو دو انچ کے فاصلے پر رکھیں
  6. 6 پھر کسی شیشے کے گلاس کے پیندے کو میدے والا ہاتھ لگا کر پیڑے کوتھوڑا دبائیں
  7. 7 کنارے تھوڑے پھٹ جائیں گے
  8. 8 اوپر پھینٹا ہوا انڈا لگا کر پستے کی ہوائیاں لگالیں
  9. 9 پستہ نہ ہوتو صرف انڈے سے چپڑ لیں
  10. 10 گرم کئے ہوئے اوون میں درمیانہ تاؤ 350F پر بیک کریں
  11. 11 خطائیاں بہت ہلکی سرخ ہوجائیں تو نکال لیں اور پانچ سات منٹ ٹرے میں ہی رہنے دیں
  12. 12 پھر چھری یا پلٹے سے اٹھا کر صاف موٹے کاغذ پر رکھ دیں
  13. 13 ٹھنڈی ہوجائیں تو بند ڈبے میں رکھ لیں

متعلقہ پکوان

(5781) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب