Nargisi Gosht Recipe In Urdu - Recipe No. 6780

نرگسی گوشت بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6780

Nargisi Gosht Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کا گوشت آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پسا ہوا ناریل دو کھانے کے چمچ
5 پیاز ایک عدد درمیانی
6 دہی آدھی پیالی
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
8 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
10 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
11 ہری مرچیں تین سے چار عدد
12 ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
13 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1صاف دھلے ہوئے گوشت میں دہی اور ادرک لہسن لگا کر رکھ دیں۔
  2. 2 پھر کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکا سا نرم ہونے تک فرائی کریں اور اس میں پسا ہوا دھنیا،زیرہ،لال مرچ اور نمک ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں۔
  3. 3 جب مصالحوں کی خوشبو آنے لگے تو اس میں دہی ملا ہوا گوشت ڈال دیں۔ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 کوکونٹ ملک بنانے کے لئے پسے ہوئے ناریل کو بلینڈر میں ڈال کر آدھی پیالی ٹھنڈے پانی کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
  5. 5 گوشت کا پانی خشک ہو کر جب وہ گلنے پر آجائے تو اسے اچھی طرح بھون لیں اور اس میں کوکونٹ ملک،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔
  6. 6 پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔گرم گرم ڈش میں نکال کر نان یا روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

(1100) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton And Beef - مزید گوشت کی متفرق ڈشیں

Urdu cooking recipe of Nargisi Gosht, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nargisi Gosht is a Mutton And Beef, and listed in the gosht aur beef. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.