Nariyal Murgh Recipe In Urdu

ناریل مرغ بنانے کی ترکیب

Nariyal Murgh Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بغیر ہڈی کی بوٹیاں آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن کے جوئے چار سے چھ عدد
4 بیسن دو کھانے کے چمچ
5 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ
6 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
7 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
8 کوکونٹ ملک ایک پیالی
9 یخنی یا پانی ایک پیالی
10 کڑی پتے چند پتے
11 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر چھنی میں رکھ دیں تاکہ اچھی طرح خشک ہو جائے۔لہسن،زیرہ اور ہری مرچوں کو پیس لیں۔
  2. 2 پین میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور اس میں پسا ہوا مصالحہ ڈال کر ایک سے دو منٹ بھونیں۔پھر اس میں بیسن ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ خوشبو آنے لگے۔
  3. 3 اس میں چکن کی بوٹیاں ڈال کر تین سے چار منٹ بھونیں،پھر اس میں چمچ چلاتے ہوئے تھوڑی تھوڑی کرکے یخنی شامل کرتے جائیں۔
  4. 4 دس سے بارہ منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور اس میں کوکونٹ ملک ،نمک اور کالی مرچ شامل کردیں۔
  5. 5 پانچ سے سات منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھیں پھر کڑی پتے ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔

(480) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Nariyal Murgh, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nariyal Murgh is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.