Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 6750

ناسی گورینگ(انڈونیشیئن فرائیڈ رائس) بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6750

Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چاول(ابلے ہوئے) تین پیالی
2 چکن 200 گرام
3 جھینگے 200 گرام
4 نمک حسب ذائقہ
5 کچلا ہوا لہسن ایک کھانے کا چمچ
6 ادرک کچلا ہوا ایک کھانے کا چمچ
7 انڈے تین عدد
8 ہری پیاز دو عدد
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
11 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
12 اویسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ
13 چلی ساس ایک کھانے کا چمچ
14 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن کو دھو کر اسٹرپس میں کاٹ لیں،جھینگوں کو صاف دھو کر رکھ لیں۔ہری پیاز کے سفید حصے کو باریک کاٹ لیں۔انڈوں میں نمک،ہلدی اور آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔
  2. 2 پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
  3. 3 پھر اس میں ادرک لہسن،نمک،چکن اور جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر ان کی رنگت تبدیل ہونے تک فرائی کریں۔پھر اس میں ابال کر رکھے ہوئے چاول ڈال کر تیز آنچ پر دو چمچ کی مدد سے فرائی کریں۔
  4. 4 چاولوں کو فرائی کرتے ہوئے ساتھ ہی اس میں کالی مرچ،سویا ساس،چلی ساس،اویسٹر ساس اور انڈوں کا آدھا مکسچر ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔
  5. 5 چولہے سے اتارتے ہوئے اس میں باریک کٹی ہوئی ہری پیاز کی پتیاں ڈالتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔
  6. 6 انڈوں کے مکسچر سے آملیٹ بنا کر اس کی پٹیاں کاٹ لیں اور چاولوں کو ڈش میں نکال کر ان سے سجا لیں۔
  7. 7 اس ڈش کو مزید ذائقہ دار بنانے کے لئے انڈونیشیا میں اس میں ایک کھانے کا چمچ شرمپ پیسٹ ڈالا جاتا ہے جسے آپ خشک جھینگوں(بازار میں با آسانی دستیاب ہیں)کو سرکہ میں ملا کر پیس کر استعمال کر سکتے ہیں۔

(638) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

Urdu cooking recipe of Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Nasi Goreng - Indonesian Fried Rice is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.