Noodles Dosa Recipe In Urdu - Recipe No. 7024

نوڈلز ڈوسا بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7024

Noodles Dosa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انسٹنٹ نوڈلز ایک پیکٹ
2 نمک حسب ذائقہ
3 انڈا ایک عدد
4 میدہ آدھی پیالی
5 چاول کا آٹا آدھی پیالی
6 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ
8 کارن فلار ایک کھانے کا چمچ
9 ہری پیاز ایک سے دو عدد
10 گاجر ایک عدد
11 بند گوبھی آدھی پیالی
12 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ
13 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انسٹنٹ نوڈلز کو آدھی پیالی گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
  2. 2 انڈا پھینٹ کر اس میں میدہ،چاول کا آٹا،نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر ملائیں۔
  3. 3 پھر اس میں بھگو کر رکھے ہوئے نوڈلز شامل کرکے (اگر ضرورت محسوس کریں تو تھوڑا سا پانی ملا لیں) گاڑھا سا آمیزہ تیار کر لیں۔
  4. 4 نان اسٹک فرائنگ پین میں ہلکا سا کوکنگ آئل لگا کر آدھی پیالی آمیزہ پھیلا کر ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دونوں طرف سے سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
  5. 5 اسی طرح تمام ڈوسے بنا کر رکھ لیں۔
  6. 6 پھر فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں تمام باریک کٹی ہوئی سبزیوں کو تیز آنچ پر فرائی کریں۔
  7. 7 پھر اس میں نمک،کالی مرچ،سرکہ اور سویا ساس ڈال کر ملائیں اور آخر میں کارن فلار چھڑکتے ہوئے چولہے سے اُتار لیں۔
  8. 8 اس غذائیت بھرے ڈوسا میں سبزیوں کا مکسچر ڈال کر رول کر لیں۔
  9. 9 شام کی چائے یا ناشتے پر اس جھٹ پٹ بننے والے منفرد ڈوسا کو انجوائے کریں۔

(600) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Indian Food - مزید انڈین کھانے

Urdu cooking recipe of Noodles Dosa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Noodles Dosa is a Indian Food, and listed in the india food. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.