Noodles Fried Rice Recipe In Urdu - Recipe No. 6706

نوڈلز فرائیڈ رائس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6706

Noodles Fried Rice Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 نوڈلز 1 پیکٹ
2 مٹر (اُبلے ہوئے) 1 کپ
3 گاجر 1 کپ(کیوبز میں کاٹ کر اُبال لیں)
4 بند گوبھی (کٹی ہوئی) 1 کپ
5 نمک حسب ذائقہ
6 شملہ مرچ(کٹی ہوئی) 1 کپ
7 ٹماٹو سوس 1/2 کپ
8 آلو (اُبلے ہوئے) 2 عدد
9 سرکہ 1 کھانے کا چمچہ
10 ثابت لال مرچیں 7 عدد
11 چلی سوس 1 کپ
12 سفید مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
13 تیل حسب ضرورت
14 ہری پیاز (کاٹ لیں) 1 کپ
15 چاول 1 کلو

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نوڈلز کو 1 کھانے کا چمچہ تیل اور 1 چائے کا چمچہ نمک ڈال کر اُبال لیں اور پانی نتھار لیں۔
  2. 2 چاول صاف کرکے 15-20 منٹ کے لئے بھگو دیں آلو تھوڑے موٹے موٹے کاٹ لیں۔
  3. 3 ایک سوس پین میں تیل گرم کریں اس میں باری باری بند گوبھی اور شملہ مرچ ڈال کر فرائی کریں۔
  4. 4  آلو‘مٹر اور گاجر فرائی کریں اس کے بعد اس میں نوڈلز بھی ڈال کر فرائی کر لیں۔
  5. 5 ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں ہری پیاز فرائی کرکے اس میں چلی سوس‘ٹماٹو سوس‘سرکہ‘ثابت لال مرچیں‘سفید مرچیں اور نمک ڈال کر ایک مرتبہ مکس کریں اور 1 کپ پانی ڈال کر 2-3 مرتبہ جوش دیں۔
  6. 6 اس میں پہلے سے بھیگے ہوئے چاول ڈالیں اور حسب ضرورت پانی ڈال کر ہلکے ہاتھوں سے مکس کر لیں اور دم پر لگا دیں۔
  7. 7 لیجیے مزیدار نوڈلز فرائیڈ رائس تیار ہیں۔سلاد اور دھنیے‘پودینے کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

(955) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pulao - مزید چکن پلائو

Urdu cooking recipe of Noodles Fried Rice, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Noodles Fried Rice is a Chicken Pulao, and listed in the Murgh Pulao. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.