Noor Jahani Kabab Recipe In Urdu - Recipe No. 6603

نور جہانی کباب بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6603

Noor Jahani Kabab Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پسا ہوا پپیتا دو کھانے کے چمچ
5 پیاز تین عدد درمیانی
6 شملہ مرچ ایک عدد
7 ٹماٹر دو عدد
8 کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
9 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
10 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
11 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
12 ہری مرچیں چار سے چھ عدد
13 ہرادھنیا آدھی گٹھی
14 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں پھر اس میں دو موٹی کٹی ہوئی پیاز،بھنا ہوا زیرہ،ایک چائے کا چمچ لال مرچ آدھا چائے کا چمچ گرم مصالحہ اور پپیتا ڈال کر چاپر میں پیس لیں۔
  2. 2 قیمے کے اس مکسچر سے لمبے لمبے کباب بنا لیں اور فرائنگ پین میں تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر سنہری فرائی کر لیں۔
  3. 3 اسی فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ایک موٹی کٹی ہوئی پیاز،ٹماٹر اور شملہ مرچ پھیلا کر رکھیں اور اس کے اوپر نمک،لال مرچ اور گرم مصالحہ چھڑک کر کباب رکھ دیں۔اوپر سے باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرادھنیا چھڑک دیں۔
  4. 4 ڈھک کر ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(1070) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gosht Ke Kabab - مزید گوشت کے کباب

Urdu cooking recipe of Noor Jahani Kabab, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Noor Jahani Kabab is a Gosht Ke Kabab, and listed in the meat kebab aur gost kabab. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.