Orange Beef Chilli Recipe In Urdu

اورنج بیف چلی بنانے کی ترکیب

Orange Beef Chilli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 انڈر کٹ گوشت آدھا کلو
2 کینو دو سے تین عدد
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد
5 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
6 پیاز ایک عدد
7 پسی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
8 براؤن شوگر ایک چائے کا چمچ
9 کارن فلور دو کھانے کے چمچ
10 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
11 سویا ساس دو سے تین کھانے کے چمچ
12 تازہ لال اور ہری مرچیں تین سے چار عدد
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1گوشت کو دھو کر اچھی طرح خشک کرلیں پھر اس کی اسٹرپس کاٹ لیں۔ کارن فلور میں نمک اور کالی مرچ ملا کر گوشت کے لسٹرپس کو اس میں رول کرلیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں میرینیٹ کئے ہوئے گوشت کو سنہری اور کرسپی ہونے تک ڈیپ فرائی کرکے نکال لیں۔
  3. 3 کینو کو کھرچ کر اوپر سے چھلکے کا چورا نکال لیں(ایک چائے کا چمچ)، ایک کینوں کا رس نکال لیں اور ایک کینو کی قاشیں علیحدہ کرکے رکھ لیں۔
  4. 4 ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں چوپ کئے ہوئے ادرک لہسن کو ہلکا سا فرائی کریں ،پھر اس میں کینو کارس ،سرکہ،سویا ساس اور براؤن شوگر ڈال کر ملائیں اور چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 پھیلی ہوئی کڑاہی میں چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سی نرم ہونے تک فرائی کریں پھر اس میں لمبائی کی کٹی ہوئی ہری اور لال مرچیں ڈال کر فرائی کریں۔
  6. 6 پھر اس میں تیار کیا ہوا اورنج ساس ڈال دیں ،ہلکی آنچ پر ابال آنے پر اس میں فرائی کیا ہوا بیف ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر کینو کی قاشیں ڈالتے ہوئے چولہے سے اتار لیں۔

(441) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید گوشت کے پکوان

Urdu cooking recipe of Orange Beef Chilli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Orange Beef Chilli is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.