Orange Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 6778

Orange Cake Urdu recipe is available at UrduPoint. Orange Cake is a famous dish in this region. You can read here Orange Cake recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Orange Cake. You can know the complete method to make Orange Cake on this page. We will also tell you how long it will take to make Orange Cake. Read the recipe, ingredients, and everything related to Orange Cake below.

اورنج کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6778

Orange Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

55 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ چار کھانے کے چمچ

2 کینو دو عدد

3 بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

4 انڈے دو عدد

5 اورنج مارملیڈ آدھی پیالی

6 چینی چار کھانے کے چمچ

7 جیلاٹن پاؤڈر تین چوتھائی چائے کا چمچ

8 اورنج فوڈ کلر چٹکی بھر

9 فریش کریم آدھی پیالی

10 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تازہ کینو لے کر انھیں احتیاط سے ہلکے ہلکے اوپر سے کش کریں،تاکہ صرف اوپر کے چھلکے کا چورا نکل آئے۔ابلتے ہوئے پانی میں اس چورے کو دو سے تین ابال دے کر چھان لیں تاکہ کڑواہٹ نکل جائے۔
  2. 2 پھر کینو کا رس نکال کر مارملیڈ بنانے کے لئے صاف پین میں ڈال دیں۔اس میں چھ کھانے کے چمچ چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ چپکتا ہوا شیرہ بن جائے۔
  3. 3 جیلاٹن پاؤڈر کو ایک کھانے کے چمچ گرم پانی میں گھول کر پکتے ہوئے کینو کے رس میں ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے تین سے چار منٹ پکائیں ۔آخر میں کینو کے چھلکے ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔اورنج مارملیڈ تیار ہے۔
  4. 4 کیک کو بنانے کی تیاری شروع کرنے سے پہلے اوون کو 180C پر گرم کریں یا اسے مائیکرو ویو اوون میں بھی بنایا جا سکتا ہے۔
  5. 5 میدے کو چھان کر اس میں بیکنگ پاؤڈر ملا لیں۔چینی کو صاف خشک گرائنڈر میں پیس کر رکھ لیں۔
  6. 6 انڈے کی سفیدیوں کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں پھر اس میں ایک ایک کرکے زردی ملا کر پھینٹ لیں۔
  7. 7 پسی ہوئی چینی کو کوکنگ آئل میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
  8. 8 اس مکسچر میں میدہ اور انڈے ڈال کر ہلکا سا پھینٹ لیں اور آخر میں اس میں دو کھانے کے چمچ مارملیڈ ڈال کر ملا لیں۔
  9. 9 بیکنگ پین میں کیک کے مکسچر کو ڈال کر اوون میں رکھ دیں،پینتیس سے چالیس منٹ میں جب کیک بیک ہو جائے تو اسے ٹوتھ پک سے چیک کرکے اوون سے نکال لیں۔یا مائیکرو پروف ڈش کو چکنا کرکے اس میں ڈالیں اور تین سے چار منٹ مائیکرو ویو اوون میں رکھ کر نکال لیں۔
  10. 10 خوبصورتی سے ٹکڑے کاٹ کر شام کی چائے پر اس مزیدار کیک کا لطف اٹھائیں۔

(3129) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake

Urdu cooking recipe of Orange Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Orange Cake is a Cake, and listed in the cake. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 55 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.