Orange Marzipan Cake Recipe In Urdu - Recipe No. 6531

Orange Marzipan Cake Urdu recipe is available at UrduPoint. Orange Marzipan Cake is a famous dish in this region. You can read here Orange Marzipan Cake recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Orange Marzipan Cake. You can know the complete method to make Orange Marzipan Cake on this page. We will also tell you how long it will take to make Orange Marzipan Cake. Read the recipe, ingredients, and everything related to Orange Marzipan Cake below.

اورنج مارزیپان کیک بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6531

Orange Marzipan Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ دو پیالی

2 دودھ ایک پیالی

3 سرکہ ایک چائے کا چمچ

4 کنڈینسنڈ ملک ایک پیالی

5 پسی ہوئی چینی آدھی پیالی

6 بیکنگ پاؤڈر دو چائے کا چمچ

7 بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ

8 پانی دو کھانے کے چمچ

9 کوکو پاؤڈر دو کھانے کے چمچ

10 مکھن چار کھانے کے چمچ

11 فروٹ جام حسب ضرورت

12 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دودھ میں سرکہ ڈال کر ایک طرف رکھ دیں،میدے میں بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا لیں۔
  2. 2 کوکنگ آئل میں کنڈینسنڈ ملک اور مکھن ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے پھینٹیں۔
  3. 3 پھر اس مکسچر میں میدہ اور چینی ملا کر پھینٹیں اور ساتھ ہی دودھ بھی شامل کردیں۔
  4. 4 اس مکسچر کے دو حصے کرلیں اور ایک حصے میں کوکو پاؤڈر اور پانی ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔کیک پین میں چکنا کیا ہوا بٹر پیپر لگا کر اس کے درمیان میں المونیم فوائل اس طرح لگائیں کہ دو خانے بن جائیں۔
  5. 5 دونوں طرف کیک کے مکسچر کو علیحدہ علیحدہ ڈالیں اور پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں بیس سے پچیس منٹ بیک کرلیں ۔اوون سے نکال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  6. 6 مارزیپان بنانے کے لئے باریک پسی ہوئی ایک پیالی چینی کو چاپر میں ڈال کر اس میں دو پیالی بادام کا پاؤڈر ڈالیں اور ایک چائے کا چمچ اورنج ایسنس اور چٹکی بھر اورنج فوڈ کلر ڈال کر چلائیں۔ پھر اس میں آدھی پیالی کینو کا رس ڈالتے ہوئے چاپر چلائیں ۔یہاں تک کہ یہ مکسچر گندھے ہوئے آٹے کی شکل میں آجائے۔
  7. 7 دونوں کیک کی چوکور سلائسز کاٹیں اور درمیان میں فروٹ جام لگاتے ہوئے ایک دوسرے (سادہ کیک اور چاکلیٹ کیک) کے اوپر لگاتے جائیں۔
  8. 8 تیار کئے ہوئے مارزیپان کو دوبٹر پیپر کے درمیان میں رکھ کر بیل لیں۔ کیک کو اس پر رکھ کر اوپر سے جام لگائیں اور مکمل طور پر کیک کو مارزیپان سے کور کردیں۔

(2816) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake

Urdu cooking recipe of Orange Marzipan Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Orange Marzipan Cake is a Cake, and listed in the cake. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.