Sabzi K Pakoray Recipe In Urdu

سبزی کے پکوڑے بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Sabzi K Pakoray, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Sabzi K Pakoray is a Ramazan Pakwan, and listed in the Ramadan Pakwan. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Sabzi K Pakoray Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو دھو کر اورچھیل کر مٹر کے دانوں کے برابر کاٹ لیں
2 گوبھی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے اس طرح کاٹیں کہ بالکل پھول لگیں
3 کاٹنے کے بجائے ہاتھوں سے بھی توڑ سکتے ہیں
4 پھر ڈنڈھل کو چھری سے آلوؤں کی طرح کاٹ لیں
5 بینگن دھو کر چھیل لیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں
6 ایک دو پیاز باریل کاٹ لیں(موٹے قیمے کی طرح)
7 بند گوبھی کے تھوڑے سے لچھے کاٹ لیں
8 ہرا دھنیا،پودینہ،اور سبز مرچیں مرضی کے مطابق مقدار میں کاٹ لیں

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تمام تیارکی ہوئی سبزیاں ملا لیں
  2. 2 مرضی کے مطابق سرخ مرچ اور نمک ڈال کر ہلائیں
  3. 3 بیسن چھان کر سبزیوں میں صرف اتنا ملائیں جس سے سبزیوں پر ہلکا سا پلستر ہی ہو
  4. 4 زیادہ بیسن ڈالنے سے پکوڑے سخت ہوں گے
  5. 5 اگر بیسن لگائی ہوئی سبزیاں آ دھ کلو کے برابر ہے تو ان میں ایک درمیانہ چمچ ہلکے گرم گھی کا ڈال لیں
  6. 6 ساتھ ہی ایک چمچ میدہ بھی ملالیں
  7. 7 ایک چھوٹی سی چٹکی بیکنگ پوڈر یا میٹھے سوڈے کا ڈال لیں
  8. 8 پھر پکوڑوں کی اس ملاوٹ کو خوب پھینٹیں
  9. 9 اگر ضرورت ہو تو پانی کا چھینٹا دے کر پھینٹیں
  10. 10 لیکن زیادہ پانی نہیں ڈالنا صرف اتنا جس سے یہ ماوا بہت سخت نہ رہے
  11. 11 اب تیل یا گھی میں درمیانی آنچ پرپکوڑے تلیں
  12. نوٹ

  13. 1 پکوڑے تلتے وقت اس بات کا خیال رکھیے کہ تیل یا گھی خوب گرم ہو
  14. 2 پہلے آنچ تیز ہو بعد میں دھیمی
  15. 3 اس طرح سبزیاں نرم ہوجائیں گی
  16. 4 ایک اور بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ایک وقت میں زیادہ پکوڑے نہ تلیں
  17. 5 صرف اتنے پکوڑے گھی میں ڈالیں جو تیل یا گھی میں دور دور بکھرے ہوئے ہوں

متعلقہ پکوان

(2033) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Ramazan Pakwan - مزید رمضان پکوان

More Recipes - مزید تراکیب