Palaak Aur Cheez Ke Koftay Recipe In Urdu

پالک اور چیز کے کوفتے بنانے کی ترکیب

Palaak Aur Cheez Ke Koftay Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پالک آدھا کلو
2 کاٹج چیز 200گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز ایک عدد
5 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
6 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
9 گرم مصالہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
10 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
11 کارن فلار دو کھانے کے چمچ
12 فریش کریم چار کھانے کے چمچ
13 قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
14 ہری مرچ دو سے تین عدد
15 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پالک کو چوپ کر کے صاف دھولیں اور ابلتے پانی میں تین سے چار منٹ ابال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
  2. 2  اوپرسے یخ ٹھنڈا پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کر لیں۔
  3. 3 چاپر میں پالک ہری مرچیں ڈال کر چوپ کر لیں۔پھر اس میں نمک کارن فلاراور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملالیں۔
  4. 4 کاٹج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اسے چھوٹے چھوٹے بولز بنا لیں۔
  5. 5 پالک کے کوفتے بنا کر اس کے درمیان میں کاٹج چیز کا بال رکھ کر بند کر دیں اور انھیں کچھ دیر کے لیں فریج میں رکھ دیں۔
  6. 6  پین میں آئل میں ان کوفتوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
  7. 7  پھر اسی پین میں تیل کم کر کے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں۔
  8. 8 اس میں لہسن ڈال کرفرائی کریں پھر ٹماٹر کا پیسٹ،نمک لال مرچ اور ہلدی ڈال کر ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہوجائے۔
  9. 9 آخر میں اس میں کریم ،گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔جب تیل علیحدہ ہو جا ئے تو چولہے سے اتار دلیں۔
  10. 10 ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے کوفتے ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(587) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Saag Aur Palak - مزید ساگ اور پالک

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Palaak Aur Cheez Ke Koftay, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palaak Aur Cheez Ke Koftay is a Saag Aur Palak, and listed in the Spinach and saag. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.