Palak Chane Recipe In Urdu

پالک چنے بنانے کی ترکیب

Palak Chane Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پالک ایک کلو
2 سفید چنے ڈیڑھ پیالی
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک کا ٹکڑا ایک عدد
5 ٹماٹر دو عدد
6 سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
7 کٹی لال مرچ دو چائے کے چمچ
8 ہلدی ایک چائے کا چمچ
9 میٹھا سوڈا چٹکی بھر
10 ہری مرچیں چارعدد
11 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو دھو کر میٹھا سوڈا ڈال کر گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں، ادرک اور ہری مرچوں کو موٹاموٹا پیس لیں۔پالک کو صاف دھو کر باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 چنے جب اچھی طرح پھول جائے تو اس کاپانی پھینک کرصاف گرم پانی میں مکمل گلنے تک ابال لیں۔
  3. 3 کوکنگ آئل کو پین میں گرم کریں پھر اس میں دھلی ہوئی پالک ڈالیں ،لال مرچ،نمک،زیرہ ،ہلدی اور ادرک ہری مرچیں ڈال کر مکس کریں اور ساتھ ہی ٹماٹر بھی ڈال دیں۔
  4. 4 جب پالک اپنے ہی پانی میں گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو ابلے ہوئے چنے ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں اور ڈھک کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(714) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Dal Chana - مزید چنے کی دال

Urdu cooking recipe of Palak Chane, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palak Chane is a Dal Chana, and listed in the chana daal. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.