Palak Chees Kofte Recipe In Urdu

پالک چیز کوفتے بنانے کی ترکیب

Palak Chees Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پالک آدھا کلو
2 کاٹیج چیز 200گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز ایک عدد
5 ٹماٹر کا پیسٹ ایک پیالی
6 پسی ہوئی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
9 گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
10 ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی
11 کارن فلور دو کھانے کے چمچ
12 فریش کریم چار کھانے کے چمچ
13 قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچ
14 ہری مرچ دو سے تین عدد
15 تیل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پالک کو چوپ کرکے دھولیں اور ابلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ تک اُبال کر چھلنی میں ڈال دیں۔
  2. 2 اس کے اُوپر ٹھنڈا یخ پانی بہا کر اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں ۔
  3. 3 اب چاپر میں پالک اور ہری مرچیں ڈال کر چوپ کرلیں ۔
  4. 4 پھر اس میں نمک، کارن فلور اور ڈبل روٹی کا چورا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں ۔
  5. 5 اس کے ساتھ ہی کاٹیج چیز میں نمک اور کالی مرچ ملا کر اس کی چھوٹی چھوٹی بالز بنالیں ۔
  6. 6 پھر پالک کے کوفتے بنا کر ان کے درمیان کا ٹیج چیز کی بالز رکھ کر بند کر دیں اور کچھ دیر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  7. 7  اب ایک پین میں تیل ڈال کر ان کوفتوں کو اتنی دیر فرائی کریں کہ وہ سنہرے ہو جائیں ۔
  8. 8 پھر اسی پین میں تیل کم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز فرائی کریں اور پھر اسے نکال کر الگ رکھ لیں ۔
  9. 9 اب اسی تیل میں لہسن ڈال کر کچھ دیر فرائی کریں اور پھر ٹماٹر کا پیسٹ ،نمک، لال مرچ، ہلدی اور فرائی کی ہوئی پیاز ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اتنی دیر پکائیں کہ گریوی گاڑھی ہو جائے ۔
  10. 10 آخر میں اس میں کریم، گرم مصالحہ اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ جب تیل علیحدہ ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں ۔
  11. 11 ڈش میں نکال کر اس میں فرائی کئے ہوئے کوفتے ڈال کر گرما گرم روٹی کے ساتھ شروع کریں۔

(752) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Gosht - مزید سبزی اور گوشت

Urdu cooking recipe of Palak Chees Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palak Chees Kofte is a Sabzi Gosht, and listed in the meat and vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.