Palak Gnocchi Recipe In Urdu

پالک گنوچی بنانے کی ترکیب

Palak Gnocchi Recipe In Urdu

اشیاء:
پالک 120گرام(چوپ کر لیں)
Ricottaچیز 225گرام
پارمیزن چیز 90گرام
نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
جائفل پاؤڈر ایک چٹکی
انڈا ایک عدد(ہلکا سا پھینٹ لیں)
مکھن 45گرام
ترکیب:
پالک کو اچھی طرح دھو کر نچوڑ لیں اور سارا پانی نکال لیں۔ اب اس میں Ricottaچیز ، آدھی مقدار پارمیزن چیز، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، جائفل پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور آہستہ آہستہ انڈا شامل کر کے مکس کرتی جائیں۔ ہاتھ پر تھوڑا میدہ لگا کر آمیزے کی اخروٹ کے سائز کے بالز بنا لیں۔ ایک سوس پین میں پانی گرم کر یں جب پانی خوب کھول جائے تو اس میں بنائی ہوئی بالز ڈال کر 1-2منٹ کے لئے پکائیں اور انہیں نکال کر ایک مکھن لگی اوون پروف ڈش میں رکھتی جائیں۔ جب ساری بالز تیار ہو جائیں تو اس پر باقی بچی ہوئی پارمیزن چیز چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں 10منٹ کے لئے 200Cپر سنہرے ہونے تک بیک کر کے نکال لیں مزیدار پالک گنوچی تیار ہے، سرو کر یں۔

متعلقہ پکوان

(2260) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Baked Dish - مزید بیکڈ اشیاء

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Palak Gnocchi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palak Gnocchi is a Baked Dish, and listed in the Baked Dishs. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.