Palak Ki Dal Recipe In Urdu

پالک کی دال بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Palak Ki Dal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palak Ki Dal is a Daal, and listed in the pulses lentils. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Palak Ki Dal Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 1 کپ ارہر (Arhar) دال
2 1 چائے کا چمچ ادرک کٹا ہوا
3 1 چائے کا چمچ سبز مرچیں کٹی ہوئیں
4 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی
5 نمک حسبِ ذائقہ
6 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
7 1 چائے کا چمچ آئل
8 3 عدد بے لیف (تیز پات / تیج پات)
9 3 عدد لونگ
10 3 عدد سالم خشک سرخ مرچیں ٹکڑوں میں کٹی ہوئیں
11 1 چائے کا چمچ زیرہ
12 1 چٹکی ہینگ
13 2 کپ پالک کٹی ہوئی
برائے گارنش:
1 2 کھانے کے چمچ دھنیاکٹا ہوا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ارہر دال صاف کریں اور دھوئیں
  2. 2 15 تا 20 منٹ تک ارہر دال پانی میں بھگو دیں
  3. 3 نچوڑنے کے بعد ادرک، سبز مرچیں، ہلدی، نمک اور 1 کپ پانی شامل کریں
  4. 4 15 تا 20 منٹ تک پریشر ککر میں پکائیں
  5. 5 اس دوران درمیانی آنچ رکھیں
  6. 6 اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ دال پک (گل) جائے
  7. 7 ڈھکن کھولنے سے قبل بھاپ خارج کر دیں
  8. 8 پھینٹیں حتیٰ کہ دال بخوبی کچلی جائے
  9. 9 ایک جانب رکھ دیں
  10. 10 تڑکہ لگانے کے لیے ایک پین میں آئل گرم کریں
  11. 11 آئل میں تیز پات / تیج پات، لونگ، سرخ مرچیں، زیرہ اور ہینگ شامل کریں
  12. 12 زیرہ جب چٹخنے لگے تب پالک شامل کریں
  13. 13 2 منٹ تک بھونیں
  14. 14 اسے دال میں شامل کریں
  15. 15 5 منٹ تک ابلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں
  16. 16 دھنیا کے ساتھ گارنش کریں
  17. 17 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(3300) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal - مزید دالیں

More Recipes - مزید تراکیب