Palak Mash Ki Daal Kofte Recipe In Urdu

پالک ماش کی دال کو فتے بنانے کی ترکیب

Palak Mash Ki Daal Kofte Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 ماش کی دال ایک پیالی
2 پالک باریک کٹی ہوئی آدھا کلو
3 تیار شدہ کوفتے آٹھ سے دس عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ
6 پیاز ایک عدد
7 پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کوفتے بنانے کے لئے 200گرام قیمے میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن پسا ہوا،ایک پیاز،دو سے تین ہری مرچیں،دوکھانے کے چمچ ہرادھنیا اور ایک ڈبل روٹی کا سلائس ڈال کر چاپر میں پیس لیں پھر اس میں ایک انڈا اور نمک ڈال کر ملائیں اور کوفتے بنالیں۔
  2. 2 ماش کی دال کو آدھے گھنٹے بھگو کر ابال لیں اور ابلتے وقت اس میں نمک اور ہلدی شامل کردیں دال مکمل گل جائے(لیکن کھلی کھلی رہے)تو چولہے سے اتارلیں۔
  3. 3 کوکنگ آئل میں پیاز کو فرائی کریں جب پیاز ہلکی سنہری ہو جائے تو اس میں سفید زیرہ ،لہسن ادرک اور لال مرچ ڈال کر مکس کریں۔جب اچھی طرح تمام مصالحے بھن جائیں تو اس میں کٹی ہوئی دھلی ہوئی پالک ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔
  4. 4 جب پالک کا اپنا پانی خشک ہو جائے تو اس میں ابلی ہوئی دال ڈال کر مکس کریں اور تیار کئے ہوئے کوفتے ڈال کر مزید دس سے پندرہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(597) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal Mash - مزید ماش کی دال

Urdu cooking recipe of Palak Mash Ki Daal Kofte, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Palak Mash Ki Daal Kofte is a Daal Mash, and listed in the dal Mash. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.