Pan Fried Fish And Vegetable Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 6758

پین فرائیڈ فش اینڈ ویجیٹیبل سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6758

Pan Fried Fish And Vegetable Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

60 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی کے ٹکڑے 6-8 عدد
2 مکئی کے دانے 1 کپ
3 کھیرا 1 عدد(درمیانے سائز کا)
4 چیری ٹماٹر 100 گرام
5 بند گوبھی 1 عدد(چھوٹے سائز کی)
6 زیتون کا تیل 4 کھانے کے چمچے
7 سیلڈ آئل 2 چائے کے چمچے
8 سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
9 لیموں کا رس 3 چائے کے چمچے
10 چاٹ مصالحہ پاؤڈر 1 کھانے کا چمچہ
11 شہد 3 چائے کے چمچے
12 نمک حسب ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مچھلی کو دھو کر اس پر نمک چھڑکیں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
  2. 2 ایک سوس پین میں زیتون کا تیل گرم کرکے مچھلی تل کر دونوں طرف سے گولڈن براؤن کر لیں۔
  3. 3 گولڈن براؤن ہو جائے تو اُتار کر ایک طرف رکھ دیں۔
  4. 4 اسی سوس پین میں مکئی کے دانے ڈال کر 1 منٹ کے لئے فرائی کریں۔
  5. 5 حسب ذائقہ نمک ڈال کر مکس کریں اور آنچ سے اُتار کر رکھ دیں۔
  6. 6 کھیرے کے 1 انچ کے ٹکڑے کاٹ لیں لیکن چھلکا نہ اُتاریں۔
  7. 7 بند گوبھی کو باریک کدوکش کر لیں اور اس پر نمک چھڑک کر 2 منٹ کے لئے رکھ دیں۔
  8. 8 اس کے بعد بند گوبھی میں سے نکلا ہوا پانی نچوڑ کر اس کو الگ رکھ لیں۔
  9. 9 سیلڈ آئل‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘چاٹ مصالحہ پاؤڈر‘لیموں کا رس اور شہد کو ایک ساتھ مکس کریں اور اس ڈریسنگ کو ایک طرف رکھ دیں۔
  10. 10 کھیرا‘بند گوبھی‘مچھلی‘چیری ٹماٹر اور مکئی کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کریں اور اس کے اوپر تیار کی ہوئی ڈریسنگ ڈال کر شروع کریں۔

(567) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fried Fish And Tali Hui Fish - مزید فرائیڈ فش، تلی ہوئی مچھلی

Urdu cooking recipe of Pan Fried Fish And Vegetable Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pan Fried Fish And Vegetable Salad is a Fried Fish And Tali Hui Fish, and listed in the fried Machli aur tali hui Machli. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 60 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.