Panjeeri (special) Recipe In Urdu

پنجیری سپیشل بنانے کی ترکیب

Panjeeri (special) Recipe In Urdu

اشیاء:
سوجی کلو
مکھانے 100گرام
گوندھ 100گرام
بادام گری 250گرام
کشمش 100گرام
ناریل 250گرام
پستہ 50گرام
گھی 750ملی لیٹر
چینی 750گرام
چہار مغز 100گرام
سونف 15گرام
ترکیب:
ایک کڑاہی میں تھوڑا سا گھی ڈالیے اور اس میں گوندھ اور مکھانے سرخ کر کے نکال لیجئے۔ ٹھنڈے ہو جائیں تو کونڈی یا ہاون دستے میں ڈال کر موٹا موٹا کوٹ لیجئے۔ بادام ، ناریل، پستہ، چہار مغز اور سونف کو الگ الگ صاف کر کے کوٹ لیجئے اور پھر انہیں گوندھ اور مکھانے میں ملا کر رکھ لیجئے۔ ایک کڑاہی یا بڑی دیگچی میں چینی اور تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھائیے اور ایک تار کی چاشنی تیار کیجئے۔ کشمش صاف کر کے چاشنی میں ڈالئے۔ جب کشمش پھول جائے تو سوجی اور دیگر تمام اشیاء چاشنی میں ڈال دیجئے اور چمچہ اچھی طرح ہلاتے رہیے تاکہ ساری چیزیں یک جان ہو کر چاشنی میں مل جائیں۔ جب چاشنی کا پانی خشک ہو کر صرف گھی رہ جائے تو اتار لیجئے اور دس پندرہ منٹ بعد چمچہ اچھی طرح ہلا کر برابر کر دیجئے تاکہ گٹھلیاں وغیرہ نہ بننے پائیں۔ گرم گرم یا حسب پسند ٹھنڈا کر کے تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(2464) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Panjeri - مزید پنجیری

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Panjeeri (special), learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Panjeeri (special) is a Panjeri, and listed in the Panjeri. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.