Parsi Cutlets Recipe In Urdu - Recipe No. 6615

پارسی کٹلٹس بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6615

Parsi Cutlets Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن کا قیمہ آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 خشک لہسن کا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
4 آلو تین عدد درمیانے
5 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کاچمچ
6 پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ
7 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 ہری مرچیں چھ سے آٹھ عدد
10 ہرادھنیا آدھی گٹھی
11 ڈبل روٹی کا چورا حسب ضرورت
12 انڈے دو عدد
13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ کر خشک کر لیں،آلوؤں کو ابال کر میش کرلیں۔
  2. 2 میش کئے ہوئے آلوؤں میں نمک،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرادھنیا شامل کر دیں۔
  3. 3 قیمے کو پیالے میں ڈال کر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی،دھنیا اور بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ ڈال کر ملا لیں۔
  4. 4 پھر آلو اور قیمے کو ایک ساتھ کرکے اچھی طرح ملائیں اور حسب پسند شیپ کے کٹلٹس بنا لیں۔
  5. 5 فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کرنے رکھیں،تیار کئے ہوئے کٹلٹس کو پہلے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں پھر پھینٹیں ہوئے انڈے میں ڈپ کریں اور کوکنگ آئل میں سنہری فرائی کرلیں۔

(854) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Cutlets And Chicken Kebab - مزید چکن کٹلس اور چکن کباب

Urdu cooking recipe of Parsi Cutlets, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Parsi Cutlets is a Chicken Cutlets And Chicken Kebab, and listed in the chicken cutles aur chicken kabab. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.