Pasande Shakshuka Recipe In Urdu

پسندے شکشوکا بنانے کی ترکیب

Pasande Shakshuka Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پسندے آدھا کلو
2 ٹماٹر تین عدد درمیانے
3 انڈے تین سے چار عدد
4 نمک حسب ذائقہ
5 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
6 پیاز تین عدد درمیانی
7 دہی ایک پیالی
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک چائے کا چمچ
10 پسا ہوا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
11 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دو پیاز کو باریک پیس لیں اور اسے دہی میں ملا کر اس میں نمک ،ادرک لہسن اور لال مرچ ڈال کر ملائیں اور پسندوں کو اس مصالحے سے میرینیٹ کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 پین میں ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں موٹے کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ڈھک دیں ،ٹماٹر ادھ گلے ہو جائیں تو اس میں میرینیٹ کئے ہوئے پسندے ڈال کر ڈھک دیں۔ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے جب پسندے گلنے پر آجائے تو چولہے سے اتار لیں۔
  3. 3 لوہے کے سز لنگ پین کو چولہے پر رکھ کر گرم کریں اور اس میں کوکنگ آئل ڈال کر باریک کٹی ہوئی پیاز کو ہلکی سنہری فرائی کریں۔
  4. 4 اس میں پسندے ڈال کر ہلکی آنچ پر تین سے چار منٹ پکائیں ۔پھر انڈوں کی سفیدیوں کو کناروں پر ڈالیں اور زردیوں کو تھوڑے تھوڑے فاصلے سے درمیان میں ڈال دیں۔
  5. 5 تین سے چار منٹ درمیانی آنچ پر پکائیں تاکہ انڈے مکمل طور پر پک جائیں آخر میں اوپر سے دھنیا زیرہ اور گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔

(682) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pasanda - مزید پسندے

Urdu cooking recipe of Pasande Shakshuka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pasande Shakshuka is a Pasanda, and listed in the Pasanda. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.