Pasandon Ki Biryani Recipe In Urdu

پسندوں کی بریانی بنانے کی ترکیب

Pasandon Ki Biryani Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پسند ے 1کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچے
4 ہلدی پاؤڈر 1چائے کا چمچہ
5 دھنیا پاؤڈر 2کھانے کے چمچے
6 پیاز(باریک کاٹ لیں) 250گرام
7 دہی 250گرام
8 آلو بخارے 10-12عدد
9 چاول 750گرام
10 ادرک لہسن پیسٹ 4کھانے کے چمچے
11 لیموں (جوس نکال لیں) 2عدد
12 ٹماٹر (کاٹ لیں) 4عدد
13 ہری مرچ 6عدد
14 ہرادھنیا ‘پودینہ 1/2 کپ(باریک کٹاہوا)
15 زردے کا رنگ 1چائے کا چمچہ (دودھ میں گھول لیں)
16 تیل 2کپ
17 ثابت گرم مصالحہ تھوڑا سا

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تیل گرم کریں اور تیل میں پیاز فرائی کرکے براؤن کرلیں ۔
  2. 2 براؤن ہوجانے پر چورا کر لیں ۔
  3. 3 پسندوں میں نمک‘تھوڑی سی ہلدی اور 1کھانے کا چمچہ ادرک لہسن ڈال کر گلالیں زیادہ گلا نا نہیں ہے ۔
  4. 4 ایک الگ پین میں تیل گرم کریں اور تیل میں ہری مرچ ڈال کر فرائی کریں چھلکا پھٹنے لگے تو اس میں ٹماٹر ڈال دیں ۔
  5. 5 ٹماٹر نرم پڑجائیں تو اس میں دہی ‘آلو بخارے ‘نمک‘مرچ‘دھنیا ‘ہلدی ‘پیاز ‘ادرک لہسن اور پسندے ڈال کر بھونیں حتیٰ کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔
  6. 6 لیموں کا رس ملا کر اتار لیں چاول میں نمک‘ثابت گرم مصالحہ ملا کر ابال لیں۔
  7. 7 چاول ایک کنی اُبل جائیں تو چھان لیں برتن میں ایک تہہ چاول پھرپسندے پھر چاول ڈال کر زردے کا رنگ اور بقیہ ہرامصالحہ ڈال کر 10-15منٹ دم پر رکھ دیں ۔
  8. 8 بہت مزیدار پسندوں کی بریانی تیار ہے سرو کرتے وقت انڈے ابال کر ڈال کر دہی کے رائتے کے ساتھ سروکریں۔

متعلقہ پکوان

(311) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani - مزید بریانی۔ مختلف اقسام کی بریانی

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Pasandon Ki Biryani, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pasandon Ki Biryani is a Biryani, and listed in the biryani. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.