Paya Handi Recipe In Urdu - Recipe No. 7087

Paya Handi Urdu recipe is available at UrduPoint. Paya Handi is a famous dish in this region. You can read here Paya Handi recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Paya Handi. You can know the complete method to make Paya Handi on this page. We will also tell you how long it will take to make Paya Handi. Read the recipe, ingredients, and everything related to Paya Handi below.

پایا ہانڈی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7087

Paya Handi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

180 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 بکرے کے پائے چھ سے آٹھ عدد

2 نمک حسب ذائقہ

3 لہسن کی پوتھی ایک عدد چھوٹی

4 ادرک دو انچ کا ٹکڑا

5 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد

6 پیاز چار عدد

7 ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ

8 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

9 کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

10 سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ

11 ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ

12 سونف ایک کھانے کا چمچ

13 پسا ہوا ناریل آدھی پیالی

14 دہی ایک پیالی

15 ہری مرچیں حسب ضرورت

16 قصوری میتھی ایک چائے کا چمچ

17 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پایوں کو صاف پانی سے دھو لیں (اس کے لئے ان پر خشک آٹا مل کر دس منٹ رکھیں پھر سادے پانی سے اچھی طرح دھو لیں)۔
  2. 2 صاف ستھرے ململ کے کپڑے میں چھلکے سمیت لہسن کی پوتھی (اچھی طرح دھو کر) دو پیاز موٹی کٹی ہوئی،ثابت گرم مصالحہ،سونف اور دھنیا ڈال کر پوٹلی بنا لیں۔
  3. 3 پایوں کو پین میں اُبلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اوپر آنے والا جھاگ نکال لیں،پھر اس میں نمک اور مصالحے کی پوٹلی ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پائے مکمل گل جائے۔
  4. 4 فرائنگ پین میں پیاز اور لہسن کے جوئے اور ایک پیالی پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ سے سات منٹ اُبالیں۔
  5. 5 پھر اس میں تین سے چار ہری مرچیں اور ناریل ڈال کر بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
  6. 6 کوکنگ آئل میں اس بلینڈ کئے ہوئے مصالحے کو دہی کے ساتھ بھونیں،جب تیل علیحدہ ہونے لگے تو اس میں پائے ڈال کر بھونیں اور اس میں یخنی ڈال دیں،اس میں سے مصالحے کی پوٹلی اچھی طرح نچوڑ کر نکال لیں۔
  7. 7 بھنا ہوا کٹا ہوا زیرہ،سفید مرچ،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی ادرک اور قصوری میتھی ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔
  8. 8 اس منفرد ڈش کو گرم گرم گارلک نان کے ساتھ شروع کریں۔

(2076) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Siri Paye And Paya

Urdu cooking recipe of Paya Handi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Paya Handi is a Siri Paye And Paya, and listed in the Mutton Siri Paye and Beef Siri Paye. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 180 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.