Peanut Butter Chicken Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 6883

پی نٹ بٹر چکن سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6883

Peanut Butter Chicken Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پی نٹ بٹر آدھی پیالی
2 چکن کے پارچے 200 گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 سرکہ دو کھانے کے چمچ
5 سویا ساس دو کھانے کے چمچ
6 چلی ساس دو کھانے کے چمچ
7 سلاد کے پتے حسب پسند
8 سرخ یا زرد شملہ مرچ ایک عدد
9 کھیرا ایک عدد
10 ہری پیاز دو عدد
11 رائس نوڈلز ایک پیالی
12 کوکنگ آئل ایک کھانے کا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اس میں ایک پیالی پانی ڈالیں اور ابال آنے پر اس میں پی نٹ بٹر ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  2. 2 چکن کو پی نٹ ساس میں ڈالیں اور پانچ سے سات منٹ پکا لیں۔
  3. 3 پھر چکن کے پارچے علیحدہ نکال کر ٹھنڈے کرنے رکھ دیں۔
  4. 4 پی نٹ ساس میں سرکہ،سویا ساس،چلی ساس اور نمک ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر باریک کٹی ہوئی ہری پیاز ڈال کر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔
  5. 5 رائس نوڈلز کو نمک ملے گرم پانی میں چار سے پانچ منٹ رکھ کر نکال لیں اور ان پر ٹھنڈا پانی بہا دیں۔

(402) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

Urdu cooking recipe of Peanut Butter Chicken Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Peanut Butter Chicken Salad is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.