Pepper Chicken Recipe In Urdu - Recipe No. 6710

پیپر چکن بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6710

Pepper Chicken Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بریسٹ بون لیس 2 عدد(دھو کر صاف کر لیں)
2 لہسن پیسٹ 1/2 چائے کا چمچہ
3 نمک حسب ذائقہ
4 سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ
5 مسٹرڈ پیسٹ 1/4 چائے کا چمچہ
6 تیل 2 کھانے کے چمچے
7 ووسٹر شائر سوس 1 کھانے کا چمچہ
8 HP سوس 1 کھانے کا چمچہ
9 پیاز(چوپ کی ہوئی)1 کھانے کا چمچہ
10 میدہ 1 کھانے کا چمچہ
11 پانی 1/2 کپ
12 کریم 2 کھانے کے چمچے
13 مشروم 2 کھانے کے چمچے(سلائس کئے ہوئے)
14 سیاہ مرچ (کٹی ہوئی) حسب ذائقہ
15 لہسن پیسٹ 1/4 چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چکن میں نمک‘سیاہ مرچ پاؤڈر‘لہسن پیسٹ اور مسٹرڈ پیسٹ لگا کر تقریباً 1/2 گھنٹے کے لئے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 سوس پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سا براؤن کریں۔
  3. 3 اس کے بعد میرینیٹ کئے ہوئے چکن کو اس میں ڈال کر گولڈن براؤن ہو جانے تک فرائی کریں۔
  4. 4 ایک پیالے میں میدہ‘پانی‘ووسٹر شائر سوس‘HP سوس اور کریم ڈال کر مکس کریں اور اس آمیزے کو سوس پین میں فرائی ہوتے ہوئے چکن میں ڈال کر چمچہ چلائیں اور گاڑھا ہو جانے تک فرائی کریں۔ مشروم ڈال کر مکس کریں۔
  5. 5 سرونگ پلیٹ میں چکن بریسٹ نکال کر اس کے اوپر سوس ڈالیں اور تازی کٹی ہوئی سیاہ مرچ چھڑکیں۔مزیدار پیپر چکن تیار ہے فرنچ فرائز کے ساتھ گرم گرم شروع کریں۔

(990) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Pepper Chicken, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pepper Chicken is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.