Pethay Ka Halwa Recipe In Urdu

پیٹھے کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Pethay Ka Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pethay Ka Halwa is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Pethay Ka Halwa Recipe In Urdu

اشیاء:
پیٹھا کلو
گھی 250ملی لیٹر
چینی 250گرام
کھویا 100گرام
الائچی سبز 7دانے
کیوڑہ کھانے والے دو چمچے
چاندی کے ورق حسب ضرورت
ترکیب:
پیٹھے کو چھیل کر کدوکش کر لیجئے اور ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب پیٹھا گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو چینی ڈال کر کفیگر سے ہلاتے جائیے۔جب چینی کا پانی بھی خشک ہو جائے تو دیگچی کو چولہے سے نیچے اتار لیجئے۔ اب کسی دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور اس میں الائچی کے دانے نکال کر ڈال دیجئے۔ گھی کڑ کڑا جائے تو اس میں پیٹھا ڈال دیجئے اور بھونئے ۔ جب خوشبو آنے لگے اور پیٹھے کا رنگ بادامی ہو جائے تو کھویا ڈال دیجئے اور بھونتے جائیے۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو نیچے اتار لیجئے اور کیوڑہ ڈال کر ڈھکنا بند کر دیجئے۔ پانچ منٹ بعد کھول لیجئے اور چاندی کے ورق لگا کر تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(3178) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب