Philly Steak Burger Recipe In Urdu - Recipe No. 6649

Philly Steak Burger Urdu recipe is available at UrduPoint. Philly Steak Burger is a famous dish in this region. You can read here Philly Steak Burger recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Philly Steak Burger. You can know the complete method to make Philly Steak Burger on this page. We will also tell you how long it will take to make Philly Steak Burger. Read the recipe, ingredients, and everything related to Philly Steak Burger below.

فلی اسٹیک برگر بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6649

Philly Steak Burger Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

Ingredients - اجزاء

1 گائے کے پارچے آدھا کلو

2 نمک حسب ذائقہ

3 کٹی ہوئی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

4 پیاز دو عدد درمیانی

5 بری ہری مرچیں دو سے تین عدد

6 چیڈر چیز سلائسز آٹھ عدد

7 موزریلا چیز ایک پیالی

8 سرکہ چار کھانے کے چمچ

9 مایونیز ایک پیالی

10 مسٹرڈ پیسٹ ایک چائے کا چمچ

11 لمبے برگر بن چار عدد

12 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آٹھ عدد لمبے پارچوں کو اچھی طرح کوٹ کر چپٹا کر لیں(تا کہ بن کے سائز کے ہو جائے)اور ہلکا سا نمک چھڑ ک کر فریزر میں رکھ دیں۔
  2. 2 نان اسٹک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز اور لمبی کٹی ہوئی ہری مرچوں کو ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔
  3. 3 جب سنہری ہونے پر آجائے تو اس میں سرکہ ،نمک اور کالی مرچ ڈال کر فرائنگ پین سے نکال لیں۔
  4. 4 اسی فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈالتے ہوئے ہر پارچے کو تین سے چار منٹ فرائی کرکے نکا ل لیں۔
  5. 5 پھر چار پارچوں کو فرائنگ پین میں پھیلا کر رکھیں اور ان پر پیاز کا مکسچر ڈالیں ،ہر ایک کے اوپر دو چیڈر چیز کی سلائس اور دو کھانے کے چمچ کش کیا ہوا موزریلا چیز ڈالیں ۔انھیں درمیانی آنچ پر (بغیر چمچ لگائے) اتنی دیر پکائیں کہ ان کے کنارے سنہری ہو جائے۔ دوسرے پارچوں کو بھی اسی طرح تیار کر لیں۔
  6. 6 بن کو درمیان سے کاٹ کر مسٹرڈ پیسٹ ملا ہوا مایونیز لگا کر پہلے ایک پارچہ پھیلا کر رکھیں پھر اس کے اوپر دوسرا پارچہ رکھ کر اسے بند کر دیں۔

(3711) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Burgers

Urdu cooking recipe of Philly Steak Burger, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Philly Steak Burger is a Burgers, and listed in the Burger. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.