Pickle Mango Recipe In Urdu

آم اچار بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Pickle Mango, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pickle Mango is a Aam Ka Achar, and listed in the mango pickle. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Pickle Mango Recipe In Urdu

اشیاء:
آم کی کیر یاں ایک درجن
نمک دو ٹیبل سپون
لیموں کا رس حسب ضرورت
سرخ مرچ چار ٹیبل سپون
کلونجی ایک ٹیبل سپون
ترکیب:
اس اچار کو آپ تیل اور سرکے کے بغیر ڈال سکتے ہیں ۔سب سے پہلے آم کی کیریوں کو چاقو سے اچھی طرح چھیل لیا جائے اور ان کی گٹھلیاں نکال کر ان میں نمک ،سرخ مرچ اور کلونجی پیس کر بھر دی جائے۔ اب آپ جس مرتبان میں اچار ڈالنا چاہتے ہیں اس کو صاف کر کے خشک کر لیا جائے اور آم کی مصالحہ لگی ہوئی کیریاں اس میں ڈال دی جائیں۔ ان کیریوں میں لیموں کا رس اس قدر ڈالیں کہ کیریاں اس رس میں اچھی طرح سے ڈوب جائیں۔ اس کے بعد اس مرتبان کو بند کر کے رکھ دیں اور چار پانچ دن کے بعد یہ تیارہو گا۔ نہایت ہی مزیدار لذت سے بھر پور اور چٹخارے دار اچار تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(4982) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aam Ka Achar - مزید آم کا اچار

More Recipes - مزید تراکیب