Pineapple Chicken Noodles Recipe In Urdu - Recipe No. 7187

Pineapple Chicken Noodles Urdu recipe is available at UrduPoint. Pineapple Chicken Noodles is a famous dish in this region. You can read here Pineapple Chicken Noodles recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Pineapple Chicken Noodles. You can know the complete method to make Pineapple Chicken Noodles on this page. We will also tell you how long it will take to make Pineapple Chicken Noodles. Read the recipe, ingredients, and everything related to Pineapple Chicken Noodles below.

پائن ایپل چکن نوڈلز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7187

Pineapple Chicken Noodles Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چائنیز نوڈلز ایک پیکٹ (200 گرام)

2 انناس (پائن ایپل) دو سے تین سلائس

3 پائن ایپل کا جوس آدھی پیالی

4 چکن بریسٹ آدھا کلو

5 نمک حسب ذائقہ

6 لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچ

7 سفید مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ

8 چینی دو کھانے کے چمچ

9 چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ

10 ہری پیاز ایک سے دو عدد

11 سرکہ چار کھانے کے چمچ

12 سویا ساس چار کھانے کے چمچ

13 کارن فلار دو کھانے کے چمچ

14 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انناس کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور ہری پیاز کو اچھی طرح دھو کر باریک کاٹ لیں۔
  2. 2 چکن کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریزر میں رکھیں،پھر اس کی چھوٹے سائز کی بوٹیاں کاٹ کر دھو لیں۔
  3. 3 بڑے سائز کے پین میں دس سے بارہ پیالی اُبلتے ہوئے نمک ملے پانی میں نوڈلز کو دس سے بارہ منٹ اُبال کر یا جب اچھی طرح گل جائیں تو چھلنی میں چھان لیں۔
  4. 4 اوپر سے سادہ پانی ڈال کر ٹھنڈا کر لیں تاکہ آپس میں چپکنے نہ پائیں۔
  5. 5 پھیلی ہوئی کڑاہی میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ گرم کریں اور لہسن ڈال کر ایک منٹ کے لئے فرائی کریں۔
  6. 6 چکن ڈال کر تیز آنچ پر تین سے چار منٹ تک فرائی کریں تاکہ چکن کا اپنا پانی خشک ہو جائے۔
  7. 7 پھر ہری پیاز اور اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں۔
  8. 8 نمک،سفید مرچ،چینی،چائنیز نمک،سویا ساس اور سرکہ شامل کرکے اچھی طرح ملائیں۔
  9. 9 آخر میں پائن ایپل کے ٹکڑے ڈال کر ایک سے دو منٹ فرائی کریں،کارن فلار اور پائن ایپل کا جوس چھڑک کر دو سے تین منٹ تیزی سے چمچ چلا کر چولہے سے اُتار لیں۔
  10. 10 خوبصورت سی ڈش میں نکال کر اوپر سے کٹے ہوئے پائن ایپل سے سجائیں،اور اس غذائیت سے بھرپور ڈش کا اپنے مہمانوں کے ساتھ لطف اُٹھائیں۔

(1987) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Noodle

Urdu cooking recipe of Pineapple Chicken Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pineapple Chicken Noodles is a Noodle, and listed in the Noodles. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.