Pineapple IceCream Recipe In Urdu

پائن ایپل آئس کریم بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Pineapple IceCream, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pineapple IceCream is a Homemade Ice Cream, and listed in the Homemade icecream. and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Pineapple IceCream Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

35 منٹ

پکانے کا وقت

0 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

130 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 کریم دو پیالی
2 پائن ایپل کسٹرڈ چائے کے دو چمچ
3 پائن ایپل کار س ایک پیالی
4 انڈے دو عدد
5 چینی چائے کے دس چمچ
6 دودھ تین پیالی
7 پائن ایپل جیلی کھانے کے دو چمچ
8 پائن ایپل (ٹکڑے) ایک پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈے اور چینی کو ملا کر اتنا پھینٹ لیں کہ مرکب کریمی ہو جائے
  2. 2 انڈے اور چینی کے مرکب میں کسٹرڈ پاؤڈر شامل کر یں اور دوبارہ پھینٹ لیں
  3. 3 پتیلی میں دودھ ڈالیں اور اس میں کسٹرڈ اور انڈوں کا مرکب شامل کر کے ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ گاڑھا ہو جائے
  4. 4 مرکب گاڑھا ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈ اہونے کے لئے رکھ دیں
  5. 5 پائن ایپل کے رس کو گرم کر یں اور اس میں پائن ایپل جیلی کے کرسٹلز ڈالیں اور چمچ چلاتے ہوئے اتنی دیر پکائیں کہ جیلی کرسٹلز اس میں حل ہو جائیں
  6. 6 پائن ایپل کے رس میں جیلی حل ہو جائے تو اتار کے ٹھنڈا کر لیں
  7. 7 ایک بڑے پیالے میں آئس کیوبز ڈالیں اور اس میں کریم ڈال کر اتنا پھینٹ لیں کہ کریم ملائم ہو جائے تو اس میں انڈوں کا مرکب اور پائن ایپل رس اور جیلی کا مرکب شامل کر یں
  8. 8 تمام اجزاء کو خوب اچھی طرح پھینٹ لیں
  9. 9 مرکب کو جیلی کے سانچے میں ڈال کر فریزر میں جمنے کے لئے رکھ دیں
  10. 10 پیش کرنے سے پہلے پائن ایپل کے ٹکڑوں سے سجائیں

متعلقہ پکوان

(5091) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Homemade Ice Cream - مزید آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریم

More Recipes - مزید تراکیب