Pista Halwa Recipe In Urdu

پستے کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Pista Halwa Recipe In Urdu

اشیاء:
پستہ 250گرام
گھی لیٹر
چینی کلو
بالائی 250گرام
کھویا 250گرام
سبز الائچی آٹھ عدد
لونگ دو عدد
زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
انڈے چار عدد
کشمش 16دانے
بادام کی گری 50گرام
ترکیب:
پستہ دھو کر پیس لیجئے۔ چینی میں ایک لٹر پانی ڈال کر ایک تار کا شیرہ تیار کیجئے۔ بالائی کو پھینٹ لیجئے۔ کھوئے کو چور چور کر کے بالائی میں ملا کر پھینٹ لیجئے۔ انڈوں کی سفیدی اور زردی کو علیحدہ علیحدہ پھینٹ لیجئے۔ اور پھر ملا کر پھینٹ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ لونگ اور الائچیوں کے دانے پیس کر بھون لیجئے۔ پسا ہوا پستہ ڈال کر ہلکے بادامی رنگ پر بھونئے بھننے کی خوشبو آنے لگے تو پھینٹے ہوئے انڈے، پسی ہوئی زعفران شیرہ پھینٹی ہوئی بالائی، کھویا اور کشمش ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ دودھ اور پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے، حلوہ گھی چھوڑ دے اور خوشبو آنے لگے، تو کیوڑا ڈال کر ڈھک دیجئے اور چند منٹ کے بعد اتار لیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکال کر چاندی کے ورق لگائیے۔ پھر اوپر بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔ پستے کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(2653) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes - مزید فروٹ چاٹ ، فروٹ اور خشک میوہ جات کی ڈشز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Pista Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pista Halwa is a Fruit Chaat, Fruit And Dry Fruits Dishes, and listed in the fruit chat, fruit and dried fruits dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.