Pista Ice Cream With Chocolate Peppermint Sauce Recipe In Urdu

پستہ آئس کریم وِد چاکلیٹ پیپرمنٹ ساس بنانے کی ترکیب

Pista Ice Cream With Chocolate Peppermint Sauce Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

0 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

160 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چینی ایک پیالی
2 سبز رنگ چائے کا ایک چمچ
3 پستہ ایسنس / ونیلا ایسنس چائے کا آدھا چمچ
4 دودھ ساڑھے تین پیالی
5 انڈے دوعدد
6 کنڈینسڈ مِلک کھانے کے تین چمچ
7 کریم ڈیڑھ پیالی
8 میدہ چائے کے ساڑھے تین چمچ
9 پستہ (کترا ہوا) پندرہ گرام

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1انڈے کی سفیدیوں اور زردیوں کو الگ الگ کر لیں
  2. 2 انڈے کی زردیوں اور چینی کو دودھ میں ملائیں
  3. 3 میدہ اس مرکب میں آہستہ آہستہ ملائیں اور اچھی طرح پھینٹ لیں
  4. 4 ایک وقت میں چائے کے دو چمچ میدہ شامل کر یں
  5. 5 اس کو ہلکی آنچ پر مسلسل چمچ چلاتے ہوئے پکائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں
  6. 6 مرکب گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں
  7. 7 مرکب کو ادھ جما ہونے کے لئے فریز کر دیں
  8. 8 ایسنس میں سبز رنگ ملائیں
  9. 9 کریم کو آئس کیوبز بھرے پیالے پر اتنا پھینٹ لیں کہ ملائم چوٹی کی شکل اختیار کر لے
  10. 10 انڈے کی سفیدیوں کو اتنا پھینٹ لیں کہ مزید پھینٹا نہ جا سکے اور اس کو کریم میں شامل کر دیں
  11. 11 آدھے جمے ہوئے مرکب کو فریزر سے نکال کر خوب پھینٹ لیں
  12. 12 اس میں انڈے کی سفیدیوں کا مرکب اور ایسنس ملائیں اور خوب پھینٹ لیں
  13. 13 اس میں آدھا کترا ہوا پستہ ملائیں اور دوبارہ جمنے کے لئے فریز کر دیں

(2030) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Homemade Ice Cream - مزید آئس کریم۔ مختلف اقسام کی آئس کریم

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Pista Ice Cream With Chocolate Peppermint Sauce, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pista Ice Cream With Chocolate Peppermint Sauce is a Homemade Ice Cream, and listed in the Homemade icecream. and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.