Pistay Ka Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 3736

پستے کا حلوہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 3736

Pistay Ka Halwa Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

180 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 پستہ ایک پاؤ
2 چینی آدھ کلو
3 گھی آدھ کلو
4 کھویا ایک پاؤ
5 بالائی ایک پاؤ
6 سبز الائچی چند دانے
7 انڈے چار عدد
8 گری بادام ایک چھٹانک
9 کشمش ایک چمچ والا چائے
10 زعفران پسی ہوئی آدھی چٹکی
11 لونگ دو عدد
12 کیوڑا ایک بڑا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پستہ پیس لیں
  2. 2 چینی میں ایک لٹر پانی ملا کر قوام بنا لیں
  3. 3 بالائی کو پہلے الگ اور پھر کھوئے میں ملا کر پھینٹ لیں
  4. 4 اسی طرح انڈے کی سفیدی اور زردی الگ الگ اور پھر یک جان کر کے پھینٹیں
  5. 5 گھی کو سرخ ہونے کی حد تک گرم کر یں اور اس میں لونگ اور الائچیوں کے دانے بھی ڈال کر بھونیں
  6. 6 ساتھ میں پستہ ڈال دیں اور بھونتے جائیں
  7. 7 پھینٹے ہوئے انڈے، زعفران، بالائی اور کھویااور کشمش بادام ڈال کر مدہم آنچ پر پکنے دیں
  8. 8 چمچ چلانا نہ بھولئے گا
  9. 9 دودھ اور پانی خشک ہو جائیں
  10. 10 شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور گھی حلوے کو چھوڑنے لگے تو کیوڑا ڈال کر اتارلیں
  11. 11 چند منٹ تک ڈھکن پڑا رہنے دیں
  12. 12 اب ایک طباق میں حلوا انڈلیں اور حسب پسند چاندی کے ورق، پستہ اور بادام سجائیں
  13. 13 جی چاہے تو کوئی موسمی پھل بھی کاٹ کر رکھ لیں
  14. 14 ذوق اشتہا میں اضافہ ہوگا

متعلقہ پکوان

(6907) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Pistay Ka Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Pistay Ka Halwa is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.