Polso Recipe In Urdu

پولسو بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Polso, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Polso is a Sabzi Dishes, and listed in the vegetable Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Polso Recipe In Urdu

اجزاء:
ڈرم سٹکس (ساجن کی پھلیاں) چا رعدد
گھیاء 200گرام
ٹماٹر 200 گرام
بینگن 200گرام
بھنڈی 200گرام
املی(پیسٹ ) ایک کھانے کا چمچ
نمک ذائقہ کیلئے
روسٹ اور پاؤڈر کے لئے:
سوکھا دھنیا ایک چائے کا چمچ
ہنگ چائے کا چمچ
چنے کی دال دو کھانے کے چمچ
چاول دو کھانے کے چمچ
سرخ مرچیں دو عدد
جوش دینے کے لئے:
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
میتھی دانہ چائے کا چمچ
رائی چائے کا چمچ
اُرد کی دال چائے کا چمچ
سرخ مرچ دو عدد
کری پتے ایک ٹہنی
ترکیب:
املی کو ایک کپ پانی میں بھگو دیں۔ سبزیوں کو درمیانہ سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پھر انہیں تین کپ پانی میں نمک اور ہلدی ڈال کر پکائیں جب سبزیاں گل جائیں تو انہیں چمچ سے اچھی طرح کوٹ لیں تاکہ ایک گاڑھی گریوی سی بن جائے۔ اب ان میں املی کی پیسٹ ملائیں۔ اور مزید پکائیں۔ آخر میں پاؤڈر مصالحہ جات ملا لیں۔ تیل کو ایک الگ برتن میں گرم کر یں اور اس میں میتھی دانہ، رائی، اُرد دال، سرخ مرچیں اور کری پتے ڈال دیں۔ اچھی طرح فرائی کر نے کے بعد انھیں سبزیوں پر ڈال دیں۔ دو منٹ تک اُبلنے دیں اور پھر آگ سے اُتار لیں۔
متبادل: آپ اس میں ٹینڈ اور گھیاء بھی شامل کر سکتے ہیں۔

(3511) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Sabzi Dishes - مزید سبزیوں کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب