Potato And Macaroni Salad Recipe In Urdu - Recipe No. 6902

پوٹیٹو اینڈ میکرونی سلاد بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6902

Potato And Macaroni Salad Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو تین عدد درمیانے
2 میکرونی دو پیالی(ابلی ہوئی)
3 نمک حسب ذائقہ
4 لہسن کے جوئے ایک سے دو عدد
5 زیتون آٹھ سے دس عدد
6 فریش کریم آدھی پیالی
7 دہی آدھی پیالی
8 ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
9 ہری پیاز ایک سے دو عدد
10 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آلوؤں کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور اتنی دیر ابالیں کہ مناسب گل جائیں(خیال رہے کہ زیادہ نرم نہ ہو جائے)۔
  2. 2 لہسن اور ہری پیاز کو باریک چوپ کر لیں،فریش کریم اور دہی کو علیحدہ علیحدہ ٹھنڈا کر لیں۔
  3. 3 کوکنگ آئل میں ہری پیاز کے سفید حصے اور لہسن کو ہلکا سا فرائی کرکے چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔
  4. 4 پھر اس میں ٹھنڈے کئے ہوئے آلو کے ٹکڑے اور ملائیں۔
  5. 5 فریش کریم اور دہی کو پھینٹ کر ملا لیں اور اس میں نمک،گدری پسی ہوئی کالی مرچ اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر ملائیں اور اس میں آلو اور میکرونی کا مکسچر شامل کر دیں۔
  6. 6 کٹے ہوئے زیتون چھڑک کر ٹھنڈا کرکے شروع کریں۔

(982) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

Urdu cooking recipe of Potato And Macaroni Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Potato And Macaroni Salad is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.