Potato Halwa Recipe In Urdu

آلو کا حلوہ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Potato Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Potato Halwa is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Potato Halwa Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو کلو
گھی 250ملی لیٹر
بالائی 250گرام
چینی کلو
بادام گری 10عدد
پستہ 8عدد
الائچی خورد 6عدد
زعفران چائے کا چوتھائی چمچہ
عرق گلاب چائے کا ایک چمچہ
ترکیب:
آلو ابال لیجئے پھر ان کا چھلکا اتار کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ پھر ان میں زعفران ، عرق گلاب اور چینی اچھی طرح ملا کر یک جان کر لیجئے۔ اب ایک دیگچی میں گھی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ جب گھی کڑکڑانے لگے تو اس میں آلو، چینی، زعفران اور عرق گلاب کا مرکب ڈال کر بھونئے۔ جب یہ مرکب بھن کر اور خشک ہو کر حلوہ سا بن جائے تو دیگچی چولہے سے اتار لیجئے اور اوپر بادام اور پستہ باریک کاٹ کر اور الائچی کے دانے کوٹ کر چھڑک دیجئے اور دیگچی کا ڈھکنا چند منٹ کے لئے بند رکھیے۔ پھر پلیٹ میں نکال کر گرم گرم تناول فرمائیے۔

متعلقہ پکوان

(3334) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب