Prawns Mulligatawny Soup Recipe In Urdu - Recipe No. 6740

Prawns Mulligatawny Soup Urdu recipe is available at UrduPoint. Prawns Mulligatawny Soup is a famous dish in this region. You can read here Prawns Mulligatawny Soup recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Prawns Mulligatawny Soup. You can know the complete method to make Prawns Mulligatawny Soup on this page. We will also tell you how long it will take to make Prawns Mulligatawny Soup. Read the recipe, ingredients, and everything related to Prawns Mulligatawny Soup below.

پرانز ملگتاؤنی سوپ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6740

Prawns Mulligatawny Soup Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چھوٹے جھینگے بارہ سے پندرہ عدد

2 مسور کی دال/ بیسن چار کھانے کے چمچ

3 نمک حسب ذائقہ

4 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد

5 پسی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ

6 سرکہ ایک کھانے کا چمچ

7 سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ

8 کری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

9 ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ

10 دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا

11 تیزپات ایک عدد

12 یخنی چار پیالی

13 ہرا سیب ایک عدد

14 فریش کریم حسب پسند

15 لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

16 چاول(ابلے ہوئے)حسب پسند

17 مکھن ایک کھانے کا چمچ

18 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1جھینگوں کو صاف دھو کر رکھ لیں،لہسن کا ایک جوا کچل کر اس میں نمک،لال مرچ اور سرکہ ملائیں اور اس سے جھینگوں کو میرینیٹ کرکے رکھ لیں۔
  2. 2 مسور کی دال کو دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکھیں،پھر اسے دو پیالی پانی کے ساتھ ابالنے رکھ دیں۔
  3. 3 اس میں لہسن کے جوئے،دار چینی اور تیزپات ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ دال مکمل طور پر گل جائے۔
  4. 4 پھر اس میں سیب کو چھیل کر چھوٹے ٹکڑے کرکے ڈالیں اور تین سے چار منٹ پکا کر چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 تھوڑا سا ٹھنڈا ہونے پر اسے بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں،پھر پین میں ڈال کر اس میں یخنی،نمک،سفید مرچ،کری پاؤڈر،لیموں کا رس اور ٹماٹر کا پیسٹ شامل کرکے ہلکی آنچ پر آٹھ سے دس منٹ پکائیں۔
  6. 6 میرینیٹ کئے ہوئے جھینگوں کو مکھن میں فرائی کرکے نکال لیں اور اسی فرائنگ پین میں کوکنگ آئل ڈال کر اسی میں ابلے ہوئے چاولوں کو سنہری فرائی کر لیں۔
  7. 7 گرم گرم سوپ کو پیالوں میں نکال کر اوپر سے فرائی کئے ہوئے جھینگے اور چاول ڈالیں اور ہلکی سی گرم کی ہوئی کریم سے گارنش کرکے شروع کریں۔

(3073) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Soups

Urdu cooking recipe of Prawns Mulligatawny Soup, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Prawns Mulligatawny Soup is a Soups, and listed in the soups. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.