Puff Pastry With Mushroom Recipe In Urdu - Recipe No. 590

Puff Pastry With Mushroom Urdu recipe is available at UrduPoint. Puff Pastry With Mushroom is a famous dish in this region. You can read here Puff Pastry With Mushroom recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Puff Pastry With Mushroom. You can know the complete method to make Puff Pastry With Mushroom on this page. We will also tell you how long it will take to make Puff Pastry With Mushroom. Read the recipe, ingredients, and everything related to Puff Pastry With Mushroom below.

مشروم پف پیسٹری بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 590

Puff Pastry With Mushroom Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
مشروم (سلائس کاٹ لیں) 3کپ
مکھن 2کھانے کے چمچے
پالک (چوپ کی ہوئی) کپ
پیاز (سلائس کاٹ لیں) 1عدد
لہسن کے جوے (کُوٹ لیں) 2عدد
جائفل پاؤڈر 1چٹکی
کریم 4کھانے کے چمچے
پف پیسٹری ڈو 250گرام
انڈا (پھینٹ لیں) 1عدد
نمک حسب ِ ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ضرورت
رائی 2چائے کے چمچے
ترکیب:
نان اسٹک سوس پین میں مکھن پگھلاکر اس میں پیاز اورلہسن ڈال کرساتے کریں۔ مشروم، پالک اور جائفل پاؤڈر ڈال کر2-3منٹ تک پکائیں۔ کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر چمچہ چلائیں اورسوس پین کوچولہے سے اتارلیں۔ اس کے بعدپیسٹری ڈو کوبیل کر اس کی 4 عدد گول ٹکیاں کاٹ لیں یہ ٹکیاں نہ زیادہ موٹی ہونی چاہئیں اور نہ زیادہ پتلی ہونی چاہئے۔ اس کے بعدتیار کی ہوئی فلنگ کو2ٹیکوں کے اوپر رکھیں۔ پھینٹے ہوئے انڈے کوبرش کی مدد سے اس کے کنارے پر لگائیں اور باقی2ٹکیوں سے انہیں کوور کرکے کنارے بند کر دیں تاکہ فلنگ باہر نہ نکلے۔ اس کے بعدبرش کی مدد سے انڈے کوٹکیوں کے اوپرلگا کر اس کے اوپر رائی چھڑکیں۔بیکنگ ٹرے کوتیل لگاکر چکناکرلیں اور ان ٹکیوں کو اس میں رکھ کر پہلے گرام اوون میں 200oCپر رکھ کر 20منٹ تک بیک کریں۔ ٹکیوں کے پھولنے اور گولڈن براؤن ہو جانے پر اسے اوون سے نکال لیں۔ مزیدار مشروم پف پیسٹری تیار ہے سرونگ پلیٹ میں نکالیں اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

(6863) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Mushroom Dish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Puff Pastry With Mushroom, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Puff Pastry With Mushroom is a Mushroom Dish, and listed in the mushroom dish. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.