Punjabi Kareele Aalu Ki Sabzi Recipe In Urdu

پنجابی کریلے آلو کی سبزی بنانے کی ترکیب

Punjabi Kareele Aalu Ki Sabzi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو دو عدد درمیانے
2 کریلے آدھا کلو
3 نمک حسب ذائقہ
4 پیاز دو عدد
5 ٹماٹر دو عدد درمیانے
6 پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 گرم مصالحہ پسا ہوا آدھا چائے کا چمچ
8 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
9 دہی آدھی پیالی
10 کوکنگ آئل آدھی پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1کریلے چھیل کر بیج نکال دیں اور موٹے سلائس کاٹ لیں اورتھوڑی دیر کے لئے نمک لگا کر دھولیں۔پھر چھلنی میں پانی خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔
  2. 2 ایک پین میں کوکنگ آئل گرم کرکے کریلے فرائی کرکے نکال لیں پھر اسی گھی میں پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  3. 3 اس میں سلائس کئے ہوئے آلو،نمک،ہلدی،لال مرچ اور دہی ڈال کر بھون لیں،جب اچھی طرح بھن جائے تو فرائی کئے ہوئے کریلے اور ٹماٹر ڈال کر ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے پکالیں۔
  4. 4 جب آلو اور کریلے گل جائیں تو گھی علیحدہ ہونے تک بھون لیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر چولہے سے اتارلیں۔

(705) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Sabzi - مزید مختلف اقسام کی سبزی

Urdu cooking recipe of Punjabi Kareele Aalu Ki Sabzi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Punjabi Kareele Aalu Ki Sabzi is a Mix Sabzi, and listed in the mix vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.